اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ایزدی برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس اقلیتی برادری کے 300 خاندانوں کو پکڑ رکھا ہے اور اسلام قبول نہ کرنے کی صورت میں ان کے قتل کی دھمکی دی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تین گاؤں میں آباد خاندانوں کو گھیر لیا ہے۔ داعش نے محصرے میں پھنسے خاندانوں کو اتوار تک کی مہلت دی تھی۔
ایزدی برادری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرے میں پھنسے خاندانوں نے دہشت گرد تنظیم سے اپیل کی کہ انہیں علاقے سے باہر نکل جانے دے لیکن دہشت گردوں نے اسے قبول نہیں کیا۔
دہشت گرد تنظیم شمالی عراق کے مختلف علاقوں میں حملے کر رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
موصل سٹی پر قبضہ کرنے کے بعد دہشت گردوں نے كردستان کے مرکزی شہر اربيل کی جانب پیشرفت کی ہے اور وہ اربيل سے چالیس کیلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد امریکہ نے بھی دہشت گرد تنظیم کی پیشرفت کو روکنے کے لئے بمباري کی ہے اور عراق کی حکومت نے كردستان علاقے کی انتظامیہ کی مدد کی۔
.......
/169